کوٹلی لوہاراں، ماتمی جلوس پر شرپسندوں کا پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

کوٹلی لوہاراں، ماتمی جلوس پر شرپسندوں کا پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

سیالکوٹ (عارف محمود) کوٹلی لوہاراں میں ماتمی جلوس پر شرپسندوں کا پتھراؤ، بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت متعدد زائرین زخمی، ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوٹلی لوہاراں میں اہل تشیع کے سالانہ ماتمی جلوس پر چند شرپسندوں نے پتھراؤ کیا جس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کی طرف سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

جلوس میں موجود ڈی ایس پی صدر کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ جبکہ حالات پر قابو پانے کیلئے پاکستان آرمی بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔