میرپورخاص ضلع میں یوم عاشورکے سلسلے میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے

میرپورخاص ضلع میں یوم عاشورکے سلسلے میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے

  میرپورخاص (فرحان منہاج ) میرپورخاص ضلع میں یوم عاشور کے سلسلے میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

میرپورخاص شہ، میرواہ، ڈگری، جھڈو، ٹنڈوجان محمد، نوکوٹ  میں مرکزی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے اورمختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے ۔ جلوس کے شرکاء سے ذاکرین نے خطابات میں امام حسین کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے ۔ ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید اوڈھو اور ایس ایس پی میرپورخاص رخسار کھاوڑ نے مختلف شہروں میں دورجات کرکے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔ اسموقع پر ایس ایس پی رخسار کھاوڑ نے تہلکہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں محرم الحرام کا عشرہ پرامن گزرہ پورے ضلعے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع رپورٹ نہیں ہوا