پاکستانی زیرکنٹرول علاقے میں بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا ڈراپ سین،بالاخر بھارت نے موقف کاباضابطہ اعلان کردیا

پاکستانی زیرکنٹرول علاقے میں بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا ڈراپ سین،بالاخر بھارت نے موقف کاباضابطہ اعلان کردیا

نئی دہلی(تہلکہ ٹی وی)پاکستانی زیرکنٹرول علاقے میں بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا ڈراپ سین،بالاخر بھارت نے موقف کاباضابطہ اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں جاری شدید تنقید اورجھوٹے دعوے کے ثبوت مانگنے کے مسلسل اصرار کے بعد تنگ آکر پاکستانی زیرکنٹرول علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت دنیا کو نہیں دکھائے جائیں گے، اور اب مودی حکومت نے مسئلے سے جان چھڑاتے ہوئے کسی بھی قسم کے ثبوت دینے سے ہی صاف انکار کردیاہے

بھارت میں میڈیا ، اداکاروں ، سیاست دانوں اور عام عوام سمیت پوری بھارتی قوم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک حصہ پاکستان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے حق میں ہے اور پاکستان کے خلاف ہر ممکن طور پر ہرزہ سرائی میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب ان کے مقابلے میں بھارت کے اندر سے ہی حق بات کہنے والوں کا ایک بڑا طبقہ بھارتی دعوؤں کے ثبوت طلب کر رہا ہے اور بھارتی عوام کو جنگ کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے جھوٹ کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پر پھوڑے جار رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا معاملہ بہت نازک ہو تا ہے ،اس معاملے پر سوالات کے جواب نہیں دے سکتے۔بھارتی میڈیاکے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے بعد بھارت میں ہی سوالات کھڑے ہونے سے مودی سرکار شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس حوالے سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جا رہا ،ایسی صورتحال میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کامعاملہ بہت حساس ہوتا ہے اس پر سوالات کے جواب نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا ہے کہ پٹھا ن کوٹ حملہ بھارتی فضائیہ کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا۔بھارتی صحافیوں نے جب اروپ راہا سے سرجیکل اسٹرائیک کا سوال زور دے کر کیا تو انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشنز پر سوال کا جواب نہیں دوں گا۔