اہم ترین اجلاس کی خبر لیک،صحافی کیخلاف کارروائی،پاک فوج کا شدیدردعمل سامنے آگیا

اہم ترین اجلاس کی خبر لیک،صحافی کیخلاف کارروائی،پاک فوج کا شدیدردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد:(تہلکہ ٹی وی)  اہم اجلاس کی خبر لیک،صحافی کیخلاف کارروائی،پاک فوج کا شدیدردعمل سامنے آگیا،عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا اعتراض اس بات پرہے کہ خبر توڑ مروڑ کر کس نے لیک کی؟

انگلش اخبار کے رپورٹر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں،عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انگلش اخبار یا اس کے رپورٹر سے کوئی واسطہ نہیں ہے، فوج کابنیادی اعتراض انتہائی اہم اور حساس اجلاس کی خبر کو غلط انداز اور حقیقت کے برعکس ’’لیک‘‘ کرنے پر ہے۔

اور ہمارا مطالبہ خبر لیک کرنے اور توڑ مروڑکر پیش کرنے کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا ہے اور اس حرکت کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرنے کا ہے عسکری ذرائع نے مکمل طورپرواضح کیا ہے کہ انھوں نے خبر دینے والے رپورٹر یا اخبارکیخلاف کبھی کارروائی کا نہیں کہا۔نجی ٹی وی کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک دفعہ بھی نہیں کہا کہ ہمیں اخبار اور صحافی پر اعتراض ہے اور نہ ہی اخبار اور صحافی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیاہے ، ہمارا اعتراض صرف یہ ہے کہ اتنی حساس خبر اتنے حساس اور اہم اجلاس سے باہرکیسے آگئی؟ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ خبر کو توڑ مروڑ کر کیوں پیش کیا گیا؟ اور کس نے پیش کیا۔؟اس کا نام سامنے لایاجائے ۔