بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ، چھڑانے کا دعویٰ

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ، چھڑانے کا دعویٰ

سرینگر (فارن ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے اور 2 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

بڑے بڑے دعوے کرنے والی بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پامپور میں سرکاری عمارت کا قبضہ چھڑانے کے لیے 3 دن کا انتظار کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے 2 مسلح افراد کو ہلاک کرکے عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

پیر کی صبح سے شروع ہونے والا بھارتی فورسز کا آپریشن آج دوپہر تک جاری رہا جب کہ بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادیے جب کہ اس دوران بھارتی فورسز سرکاری عمارت کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے  مسلسل فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی برساتی رہی۔