فاروق ستار نے متحدہ موومنٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

فاروق ستار نے متحدہ موومنٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم  نے کلہاڑی پر پیر مارا ،میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس پیں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم کو کبھی واپس لائے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو الطاف حسین نے خود کش حملہ کہا ،متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی ،مجھے بے گناہ لوگوں اور جماعت کو بچانا تھا ،ایم کیو ایم لندن کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں ،عظیم احمد طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کا پتا چلنا چاہیے ،عظیم طارق اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون چاہتے تو تیار ہیں ،عمران فاروق قتل سے متعلق ذہن میں سوالات ہیں۔جسکے جوابات نہیں ملے،عظیم احمد طارق کی قتل کی سازش کی تھی ،قاتل کون تھے،جواب ملان چاہیے ،انہوں نے کہا کہ 23اگست جیسے فیصلے پہلے نہیں ہوئے ،،23اگست کو لندن سے جو تائید آئی اس سے شک پڑا،الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں اب لیڈر نہیں۔