آرپار دکھائی دکھنے والا شفاف اسکرین ٹی وی تیار

آرپار دکھائی دکھنے والا شفاف اسکرین ٹی وی تیار

ٹوکیو(ٹیکنالوجی)  پیناسونک نے جاپان میں جاری ’’سی ٹیک‘‘ نمائش میں دنیا کا پہلا شفاف ٹیلی ویژن پیش کردیا جس کے آر پار دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ اسکرین ٹیلی ویژن کی تیاری میں ’’آرگینک ایل ای ڈی‘‘ (OLED) کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت اسکرین کی ہر پکسل بذاتِ خود روشن ہوتی ہے۔ اس کے برعکس عام فلیٹ اسکرین ٹی وی میں ہر پکسل کے پیچھے ایک ننھی سی ایل ای ڈی موجود ہوتی ہے جو اسے روشن کرتی ہے۔

سوئچ آف ہونے پر یہ ٹیلی ویژن کسی شیشے کی طرح شفاف ہوتا ہے جس کے آر پار دکھائی دیتا ہے جب کہ آن کرنے پر یہ غیر شفاف ہوجاتا ہے جس پر مختلف مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں۔ شفاف ہونے کے علاوہ یہ لچکدار بھی ہے یعنی اسے کسی الماری میں کثیر المقاصد شیشے کے طور پر لگایا بھی جاسکتا ہے جس سے جگہ کی بھی بچت ہوگی۔

پیناسونک کا کہنا ہے کہ فی الحال اس شفاف ٹیلی ویژن کا آزمائشی نمونہ ہی تیار ہے جسے مزید بہتر بنانے کے بعد 2018 تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔