اقوام عالم 70 سال پہلے کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرے: پاکستانی وفد

اقوام عالم 70 سال پہلے کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرے: پاکستانی وفد

نیو یارک (تہلکہ ٹی وی) وزیراعظم کے خصوصی نمائندے مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ ادھر خصوصی گفتگو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ۔ اقوام عالم ستر سال پہلے کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرے ۔

وزیراعظم نواز شریف کے کشمیر پر خصوصی نمائندوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ۔ پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ خصوصی وفد نے میڈیا تھنک ٹینک، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ۔  وزیراعظم کے خصوصی نمائندے مشاہد حسین نے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ بان کی مون کو چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے ۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکا میں  خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہی مسئلہ کشمیر ہے ۔ خصوصی نمائندؤں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوختم کرانے کا مطالبہ کیا ۔ ملیحہ لودھی نے ایل او سی کو مانیٹر کرنے والے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزور گروپ کو مضبوط اور فعال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔