پتھروں کا توازن برقرار رکھنے میں کینیڈین آرٹسٹ کا کوئی ثانی نہیں

پتھروں کا توازن برقرار رکھنے میں کینیڈین آرٹسٹ کا کوئی ثانی نہیں

کینیڈا (تہلکہ ٹی وی ) دنیا میں کچھ لوگ ایسی خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے ۔

کینیڈا کے مائیکل گریب بھی انہی میں سے ایک ہیں جو پتھروں کا بیلنس برقرار رکھنا بخوبی جانتے ہیں ۔ ہم سا ہو تو سامنے آئے ۔ کینیڈا کے روک فنکار مائیکل گریب کے کام میں شاید ہی کوئی ان کا ثانی ہو ۔

مائیکل گریب بہتے پانی میں پتھروں کو بغیر کسی گلو یا ٹیپ کے ایسے ترتیب دیتے ہیں کہ حیرت انگیز شاہکار بن جائے ۔ جھرنوں اور پانی کے تیز دھارے میں بھی اس فنکار کا شاہکار اپنی جگہ سے ہلتا نہیں ۔

مائیکل گریب جھیلوں اور دریاؤں پر اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں ۔