جاپان میں انتظار کرنیوالوں کیلئے سیلف ڈرائیونگ کرسیاں متعارف

جاپان میں انتظار کرنیوالوں کیلئے سیلف ڈرائیونگ کرسیاں متعارف

ٹوکیو (تہلکہ ٹی وی) قطار میں کھڑے ہو کر انتظار ایک کٹھن مرحلہ ہے ، جاپانی کمپنی نے سیلف ڈرائیونگ کرسیاں متعارف کرا دیں ۔

آپ کرسی پر بیٹھ جائیں باری آنے پر کرسی خود ہی آپ کو مطلوبہ جگہ پر پہنچا دے گی ۔ فیورٹ مووی کی ٹکٹ ہو یا پوسٹ آفس کے باہر لگی قطار ، کھڑے ہوکر انتظار کرنا کسی کو بھی پسند نہیں ۔ جاپان کی ایک آٹو کمپنی نے یہ مشکل آسان کر دی ۔

سرخ رنگ کی سیلف ڈرائیونگ کرسی پر بیٹھیں ، باری آنے پر یہ خود ہی آپ کو مطلوبہ جگہ لے جائے گی ۔ کرسی میں لگا جدید خود کار نظام اگلی سیٹ خالی ہونے پر حرکت میں آجاتا ہے ۔ یہ متحرک کرسیاں دو ہزار سترہ تک مارکیٹ میں آئیں گی ۔