حلب میں طیاروں کی بمباری ، 81 افراد ہلاک

حلب میں طیاروں کی بمباری ، 81 افراد ہلاک

شام (تہلکہ ٹی وی) شام کے شہر حلب میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے 81 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہو گئے ۔

ادھر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے حلب میں جنگی جرائم کے الزامات کو سیاسی بیان بازی قرار دے دیا ۔ حلب میں کام کرنے والے امدادی ادارے سول ڈیفنس نے ہلاکتوں کی تصدیق ایک ٹوئٹر پیغام میں کی ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ روسی اور شامی فضائیہ کے طیاروں نے ایک دن میں 50 سے زائد پروازیں کیں ۔

دوسری جانب فرانس کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر پوٹن نے کہا جو لوگ ان پر الزام لگا رہے ہیں ، انہیں شام میں زمینی حقائق کا علم ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا شام کی صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور اسکے اتحادی مغربی ممالک ہیں ۔ ادھر امریکا اور روس نے نو دن بعد معطل مذاکرات پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ہفتے کو سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گے ۔