نیویارک کی نو سالہ فیشن ماڈل لاکھوں میں کھیلنے لگی

نیویارک کی نو سالہ فیشن ماڈل لاکھوں میں کھیلنے لگی

نیویارک (تہلکہ ٹی وی ) نیویارک کی رہائشی ننھی ماڈل نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ نو سالہ ازابیلا بیرٹ اس فیلڈ میں اب تک لاکھوں ڈالرز کما چکی ہیں ۔

فیشن کی چکا چوند دنیا کا ایک ننھا ستارہ نو سالہ امریکی ماڈل ازابیلا بیرٹ ہے جو چھوٹی سی عمر میں کامیاب ماڈل بن چکی ہے ۔ ازابیلا شاپنگ کی بھی دلدادہ ہے ۔

خوبصورت ملبوسات ، ہینڈ بیگز ، گلاسز ، تاج اور جوتے اس ننھی ماڈلز کے فیورٹ ہیں اس لیے تو ان سب اشیاء کا ایک ڈھیر جمع کر رکھا ہے ۔ ازابیلا فارغ وقت اپنی گڑیا کے ساتھ گزارتی ہے ۔

ازابیلا کی ماں بھی ایک ماڈل ہے ۔ ننھی ماڈل کے لاکھوں مداح ہیں جو انٹرنیٹ پر ازابیلا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔