اسلام آباد: اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

اسلام آباد: اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی) اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، قونصلر اتاشی ایف سیون ٹو میں رہائش پذیر تھا ۔

ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا جینز اسپین کے سفارت خانے میں قونصلر اتاشی تعینات تھا اس کی لاش ایف سیون ٹو کی رہائش گاہ سے ملی ہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسپینیش سفارت کار چونتیس برس سے پاکستان میں فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔ جینز نے دو شادیاں کیں اور دونوں بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں ۔ وہ ایف سیون ٹو میں اکیلا رہتا تھا ۔ پولیس نے اسپینیش سفارت کار جینز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔