ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکر2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے4افرادجاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکر2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے4افرادجاں بحق

گوجرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب  بھلوال میں  کالج وین کو آگ لگ گئی تاہم اس میں سوارطالبات کو  بچالیا گیا۔گوجرہ میں  ٹریفک  کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی زندگی  اجاڑ گیا۔

گوجرہ  کے علاقے پینشرہ روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سےتین سال  کا رمضان،چارسالہ علیشا،ان کا باپ  اقرار جبکہ دادا  فلک شیر جاں بحق  ہوگئے۔

بدقسمت خاندان موٹرسائیکل پرمحرم الحرام کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس گوجرہ سےفیصل آبادآرہاتھاکہ  حادثے کا شکار ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاجبکہ  ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیورموقع سےفرار ہوگیا۔

ادھر بھلوال  پولیس اسٹیشن کے قریب طالبات کو کالج لے جانے والی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم اس دوران وین میں سوار طالبات کو بحفظات نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائربریگیڈ کاعملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل  طور پرتباہ ہوگئی آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔