سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں توہین رسالت کے الزام میں قید آسیہ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوگئی ہے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
تین رکنی بنچ کے رکن جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے کیس سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردی گئی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلیمان تاثیر کیس کو سن چکا ہوں۔