شام :ننھی زخمی آیا کی چیخوں نے ہر صاحب دل کو رلا دیا

شام :ننھی زخمی آیا کی چیخوں نے ہر صاحب دل کو رلا دیا

دمشق (تہلکہ ٹی وی ) شام میں اقتدار کی نہ ختم ہونے والی جنگ نے لاتعداد ننھے پھولوں کو کھلنے سے پہلے مسل دیا ۔

کچھ آسمان سے برستی آگ کی وجہ سے خون میں نہا گئے ۔ ننھی آیا بھی انہی بچوں میں سے ایک ہے ۔ مٹی اور خون سے اٹی بچی کی دلخراش چیخوں نے ہر صاحب دل کو دکھی کر دیا ۔

ساحل کنارے اوندھے منہ پڑا ننھا الان کردی ایمبولنس میں بیٹھا زخمی اومران داکنیش ملبے تلے سے ملنے والی زخمی بچی جس نے ریسکیو اہلکار کو رلا دیا اور اب 8 سالہ لڑکی آیا شام میں آسمان سے برستی آگ نے ننھے بچوں سے ان کا بچپن ہی چھین لیا ۔ معصوم آیا ہسپتال میں اپنے بابا کو پکارتی رہی ، آیا کی دلخراش پکار نے ہر صاحب دل کو رلا دیا،، 2011 سے جاری شام میں،اقتدار کی جنگ اب تک ہزاروں بچوں کو موت کی وادی میں دھکیل چکی ہے ۔