پنجاب کے اسکولوں میں بلیک بورڈ اور چاک کا استعمال ممنوع

پنجاب کے اسکولوں میں بلیک بورڈ اور چاک کا استعمال ممنوع

محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں چاک اوربلیک بورڈ کے استعمال پر پابندی عائد کردی،پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے وائٹ بورڈ خریدنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل سیکرٹری اسکول عمران سکندر نےبلیک بورڈ کے استعمال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق چاک کے استعمال سے اساتذہ اور طالب علموں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے،صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلیک بورڈ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلیک بورڈ کو ایمرجنسی کی صورت میں اچھی حالت میں رکھا جائےتاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔