ٹرمپ کا امریکی صدربننا خطرناک، ہائی کمشنراقوام متحدہ

ٹرمپ کا امریکی صدربننا خطرناک، ہائی کمشنراقوام متحدہ

جینیوا (فارن ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے امریکی صدر منتخب ہوگئے تو بین الاقوامی نکتہ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی۔

جنیوا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زید رعد الحسین نے کہا کہ امریکا میں صدارتی  امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات انتہائی چونکانے اور پریشان کن ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اپنے بیانات پرنظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اوراگروہ اگلے امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو بین الاقوامی نکتہ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی۔