امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا

امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا ۔ ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کریں ۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستانی دستاویزات کے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم اسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عالمی رپورٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا امریکا پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے ۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کو افغان سیکورٹی فورسز کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ہلمند پر طالبان کا حملہ افغانستان میں امن کے لیے خطرہ ہے ۔