ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اورسی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں:شہبازشریف

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اورسی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں:شہبازشریف
چین کے سفیر اور قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیراعلیٰ نے منصوبے پر پیشرفت کو حیران کن حد تک تیزرفتار قرار دیا سی پیک اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تیز رفتار تکمیل سے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں 1320میگاواٹ کا یہ منصوبہ اگلے برس کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا،منصوبے کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی وزیراعلیٰ نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آزمائشی مشقوں کامظاہرہ دیکھا ،منصوبے پر کام کرنے والے چینی ورکرز میں تحائف تقسیم کئے
چینی کمپنیوں کے ماہرین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی پنجاب میں سی پیک منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کو سراہتے ہیں:چینی سفیر  وزیراعلیٰ جو ویژن رکھتے ہیں، اسی کی بدولت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ میں ہمیں بے پناہ مدد مل رہی ہے :سن ویڈانگ
لاہور14 اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج ساہیوال کے نزدیک قادر آباد میں لگنے والے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کااچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کی سائٹ پر اجلاس کی صدارت کی جس میں پراجیکٹ پر تیزرفتار پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔وزیراعلیٰ نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آزمائشی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا
اوراہلکاروں سے گفتگو بھی کی۔ چین کے سفیر سن ویڈانگ اور قونصل جنرل یوبورن بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پرکام کی رفتار کامعائنہ کیااوراس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کو حیران کن حد تک تیزرفتار قرار دیا ۔وزیراعلیٰ نے پانچویں منزل پر لگائے جانے والے بہت بڑے جنریٹر کا بھی معائنہ کیا۔ چینی کمپنیوں کے ماہرین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ چینی انجینئرز نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں۔ سی پیک کے منصوبوں میں پاکستان اور چین کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے