پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری : گوادر بندرگاہ آپریشنل، چائینہ کا پہلا جہاز لنگر انداز

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری : گوادر بندرگاہ آپریشنل، چائینہ کا پہلا جہاز لنگر انداز

گوادر (نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ، گوادر پورٹ پر چائنا کا پہلا جہاز پہنچنے کے ساتھ گوادر بندرگاہ باقاعدہ آپریشنل ،پاکستان میں چائینہ کے سفارتخانے کے ترجمان محمد لی جیان زاہو نے اپنے ٹیوٹر پیغام کے ذریعے گوادر بند گاہ پر پہنچنے والے پہلے جہاز (طینفو) کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بڑی تعداد میں بحری جہاز گوادر بندگاہ کر لنگر انداز ہونگے ۔ پاکستان میں چین کے سفیر اور پاکستانی حکام نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری) (CPEC منصوبے کو دونوں ملکوں کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہونگے۔

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے جہاں دونوں ملکوں کے لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے وہا ں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لئے بھی یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔