25 لاکھ مانگنے پر فلمساز نے میرا کی فلم ’’دی ریبل ‘‘سے چھٹی کرا دی

25 لاکھ مانگنے پر فلمساز نے میرا کی فلم ’’دی ریبل ‘‘سے چھٹی کرا دی

کراچی (تہلکہ ٹی وی ) ڈھلتی عمر کی پرواہ کیے بغیر اداکارہ میرا نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 25 لاکھ روپے مانگ لیا جس کے باعث وہ ہدایتکار میثم علی کی فلم دی ریبل میں اہم رول سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔

ذرائع نے بتایا فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذات کے سحر میں مبتلا میرا کو اس امر کا ادراک نہیں یا پھر وہ حقیقت سے نظریں چرارہی ہیں کہ وہ دن گئے جب ان کی کچھ نہ کچھ ہی سہی اہمیت ضرور تھی سو اس وقت انہیں جو کام جس ریٹ پر بھی مل رہا ہے اسے قبول کرلینا چاہئے مگر وہ تو جیسے ابھی بھی خود کو اے کلاس یا شاید ورلڈ کلاس ہیروئن سمجھی بیٹھی ہیں ۔

فلمساز کا کہنا ہے 25 لاکھ میں تو میرا جیسی 25 ہیروئینز آسکتی ہیں ۔ اگر میرا کو اپنی طلب کے مطابق معاوضہ مل جاتا تو وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن جاتیں شاید میرا نے یہ ڈیمانڈ اسی لئے رکھی ہو کہ جاتے جاتے کوئی نیا ریکارڈ ہی اپنے نام کر جائیں ۔