دنیا میں ایک ارب انسان روز بھوکے سوتے ہیں ، غربت میں پاکستان کا11واں نمبر

دنیا میں ایک ارب انسان روز بھوکے سوتے ہیں ، غربت میں پاکستان کا11واں نمبر

لاہور (تہلکہ ٹی وی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا تا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد غربت کی زندگی گزارنے والے بچوں اور خاندانوں کو انکے حقوق دلوانا ہے ۔

پاکستان کی 20 کروڑ کے لگ بھگ آبادی میں سے تقریباً ایک چوتھائی افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غربت کے اعداد و شمار میں پاکستان کا گیارہواں نمبر ہے ۔

عالمی بنک کے مطابق سوا ڈالر یومیہ کمانے والا فرد خط افلاس کے نیچے شمار ہوتا ہے ۔ جھونپڑیوں ، کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں کے باسی رزق کی تلاش کیلئے بڑے جتن کرتے ہیں پھر بھی انہیں روکھی سوکھی نصیب ہوتی ہے ۔ انکے بچے غذا کی قلت سے دوچار اور بڑوں کی زندگی مشقت کی چکی بن کر رہ گئی ہے ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے ۔  ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غربت کے باعث روزانہ ایک ارب انسان بھوکے سوتے ہیں ۔