امریکی پیراک ریان لوچے ’’نئی خوشی‘‘ملنے پر شاداں

امریکی پیراک ریان لوچے ’’نئی خوشی‘‘ملنے پر شاداں

نیویارک( تہلکہ ٹی وی ) امریکی پیراک ریان لوچے کے دل میں بھی اپنا گھر بسانے کی خواہش پیدا ہوگئی ۔

انہوں نے خوبرو ماڈل کائلہ رائی ریڈ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے گزشتہ دنوں اپنی دیرینہ دوست کو باقاعدہ پروپوز کیا تو وہ انکار نہ کر سکیں ۔ ریان لوچے مستقبل قریب میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے حوالے سے اتنے زیادہ پر جوش تھے کہ انہوں نے منگیتر کے ہاں کرنے سے متعلق خبر فوری طور پر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی ملاقات بھی ایک سوشل ایپ پر ہوئی تھی ۔