ایکشن تھرلر فلم “دی اکاؤنٹنٹ” کا امریکی باکس آفس پر راج

ایکشن تھرلر فلم “دی اکاؤنٹنٹ” کا امریکی باکس آفس پر راج

نیو یارک: (تہلکہ ٹی وی) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم دی اکاؤنٹنٹ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ رواں ہفتے ریلیز ہونے والی دی اکاؤنٹنٹ نے ڈھائی کروڑ ڈالر کی شاندار کمائی کی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے اکاؤنٹنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔ کامیڈی فلم کیون ہارٹ وٹ ناؤ نے ایک کروڑ بیس لاکھ کما کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ تجسس سے بھرپور ہالی وڈ فلم دی گرل آن دی ٹرین تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم مجموعی طور پر اب تک ساڑھے چار کروڑ ڈالر سے زائد کما چکی ہے۔