شمالی برازیل کی جیل میں 2دھڑوں خونی تصادم،25قیدی ہلاک

شمالی برازیل کی جیل میں 2دھڑوں خونی تصادم،25قیدی ہلاک

ریوڈی جنیرو:(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی برازیل کی ایک جیل میں 2دھڑوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 25قیدی ہلاک ہوگئے،برازیل کی جیلوں میں خونی تصادم معمول کی بات ہے۔

برازیل کی ریاست روریما کے شہر بواوسٹا کی جیل میں 2مخالف گروہوں میں  تصادم خونی شکل اختیارکر گیا،دارالحکومت ریوڈی جنیرو سے 3 ہزار400کلومیٹر دورواقع اس جیل میں خونی تصادم کے دوران  7قیدیوں کو ذبح اور 6کو زندہ جلادیا گیا۔

تصادم اس وقت شروع ہواجب ایک ونگ کے قیدی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دوسرے ونگ میں داخل ہوئے قیدیوں نے ہاتھوں میں خنجر اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔

روریما ریاست کے وزیرانصاف اوزیل کاسٹرو کا کہنا ہے کہ تصادم قیدیوں سے رشتےداروں سے ملاقات کے اوقات میں ہوا،تصادم کے دوران 100 سے زائد قیدیوں کے رشتے داروں کو بھی یرغمال بنایا گیا ،جنہیں بعد ازیں پولیس کے خصوصی دستے نے آپریشن کے بعد رہا کردیا۔

اس سے قبل 2013 میں ایک خونی تصادم میں 75 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے 3 کو ذبح کیا گیا تھا۔2014 میں تصادم میں 4 قیدی مارے گئے تھے۔

برازیل دنیا کی چوتھی بڑی جیل کی آبادی رکھنے والا ملک ہے، جہاں 5 لاکھ 50 ہزار افراد سلاخوں کے پیچھے ہیں۔