شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ ، جاپان نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم پر کام شروع کر دیا

شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ ، جاپان نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم پر کام شروع کر دیا

ٹوکیو: شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کے بعد جاپان نے ایک ارب ڈالر کی مالیت دفاعی نظام پر کام کرنے کا آغار کر دیا اورپہلے سے موجود دفاعی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

یہ دفاعی نظام شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل حملو ں سے بچنے کے لیے بنایا جا ئے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کئے ہیں۔ ۔
واضح رہے شمالی کوریا مسلسل ایٹمی تجربات اور میزائل تجربات کر رہا ہے ۔ شمالی کوریا نے رواں سال میں کم از کم 21بلاسٹک میزائلوں اور 2ایٹمی تجربات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جس کی وجہ سے جاپان کی قیادت میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ جاپان نے اپنی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید دفاعی منصوبوں پر کام شروع کر چکا ہے۔