کینیڈا نے بھی دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی

کینیڈا نے بھی دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی

اوٹاوا: کینیڈا نے بھی اپنی مسافر پروازوں میں سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کیوزارت مواصلات نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے تنبیہہ کی ہے کہ دوران پرواز نوٹ سیون رکھنے والے مسافروں کو اپنے موبائلز کے ہمراہ طیاروں میں سوار ہونے سے روکا جائے گا اور اگر انہوں نے زبردستی کی تو جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

وزارت کے اس فیصلے کے بعد ایئر کینیڈا نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ ماڈل کا موبائل فون پروازوںکے لئے خطرناک ہے جسے ممنوع قرار دینے کا فیصلہ درست ہے۔