ٹوبہ ٹیک سنگھ، 7 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 7 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سعوداحمد بیوروچیف) گھر سے دودھ لینے کے لئے جانے والی 7 سالہ بچی سے نامعلوم ملزم کی مبینہ زیادتی، ریسکیو 1122کی ٹیم نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو  1122ذرائع کے مطابق قصبہ رجانہ کے نواحی چک نمبر 150گ ب (جگووالی) کی اضافی آبادی کے رہائشی ندیم سرور کی سات سالہ لخت جگر (ف) گزشتہ شام دودھ لینے کے لئے گئی ، جسے نامعلوم ملزم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا، تھانہ رجانہ پولیس کے مطابق واقعہ کی ہر زاویہ سے تفتیش کی جا رہی ہے ،اور بچی کا طبی ملاحظہ کروایا جا رہا ہے، تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سے گریزاں ہے ۔