مدیحہ شاہ کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

مدیحہ شاہ کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

    لاہور : (تہلکہ ٹی وی) معروف سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ سے ڈاکوؤں 15لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرارہوگئے۔

معروف اداکارہ اور ہدایتکار مدیحہ شاہ کیساتھ یہ واقعہ گلبر گ کے علاقے میں پیش جہاں ڈاکوؤں ان سےزیورات، نقدی اور مابائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدیحہ شاہ گلبرگ کے علاقے میں شاپنگ مال کے باہر کھڑی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوانکا بیگ چھین کرفرار ہو گئے تاہم مدیحہ شاہ نے ابھی تک واقعے سے پولیس کو آگا ہ نہیں کیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ انکے بیگ میں 15لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فونز موجود تھے ، موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر بیگ چھینا اور فرار ہو گئے تاہم انہوں نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔