دنیا گروپ کو بڑا جھٹکا، تحقیقاتی صحافی حسن رضا نے کون سا چینل جوائن کیا؟ تفصیلات تہلکہ ٹی وی پر

دنیا گروپ کو بڑا جھٹکا، تحقیقاتی صحافی حسن رضا نے کون سا چینل جوائن کیا؟ تفصیلات تہلکہ ٹی وی پر

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) معروف تحقیقاتی صحافی محمد حسن رضا نے دنیا گروپ کو خیرباد کہتے ہوئے چینل 92 جوائن کرلیا۔

حسن رضا دنیا گروپ میں بطورخصوصی انویسٹی گیٹو رپورٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے دنیا ٹی وی اور روزنامہ دنیا کیلئے بڑی تعداد میں اہم خبریں بریک کیں جن میں سے جہاں بعض خبروں کی عدالت اور ایوانوں میں بازگشت سنائی دی بلکہ قومی رہنماؤں نے بھی ان کی خبروں کااپنے جلسوں اور پریس کانفرنس میں تذکرہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ چینل 92جوائن کرچکے ہیں، جہاں وہ بطور خصوصی تحقیقاتی رپورٹر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ تہلکہ ٹی وی کے رابطہ کرنے پر حسن رضا نے چینل 92جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے۔