نوازشریف کی بقا کی جنگ 66 فیصد بیرونی عناصر لڑرہے ہیں، طاہرالقادری

نوازشریف کی بقا کی جنگ 66 فیصد بیرونی عناصر لڑرہے ہیں، طاہرالقادری

کراچی (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز میں وسیم بادامی کے پروگرام الیونتھ ہورز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کے اقتدار کے بچانے کی جنگ کی 34 فیصد اندرونی عناصر وہ خود کررہے ہیں اور66 فیصد یہ جنگ بیرونی عناصر لڑرہے ہیں، جنہیں پاکستان سے زیادہ نوازشریف کا ذاتی مفاد عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری جنگ نظام کے خلاف ہے، صرف نواز شریف کے استعفیٰ سے نظام نہیں بدلنے والا ہے۔ چیف جسٹس نے بادشاہت کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبصرہ ہی رہے گا یا کبھی فیصلہ بھی بنے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے کوئی ناراضگی نہیں تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کوئی باقاعدہ دعوت وصول نہیں ہوئی۔