پاکستان میں’’ را ‘‘ نیٹ ورک کے لئے یونیورسٹی بنانے کا انکشاف

پاکستان میں’’ را ‘‘ نیٹ ورک کے لئے یونیورسٹی بنانے کا انکشاف

لاہور (اسد مرزا) مسلم لیگ ن کی حکومت نے ننکانہ صاحب میں گو رونانک انٹر نیشنل یونیو رسٹی کے قیام کے لیئے سٹڈ ی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ آئند ہ ماہ نومبر میں ننکانہ صاحب میں با قاعد ہ گورو نانک انٹرنیشنل یو نیو رسٹی کا سنگ بنیا د رکھا جا ئیگا۔

تحقیقاتی صحافی اسد مرز ا کے مطابق حساس اداروں با لخصو ص سیکو رٹی ایجنسیو ں نے پا کستان کی سرزمین پر گو ر نا نک یونیورسٹی کے قیا م کی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے۔ ایجنسیو ں کاخیا ل ہے کہ یو نیو رسٹی کے قیام کے بعد اس میں تعلیم حاصل کر نے کیلئے آنے والے سکھ سٹوڈنٹ کی آ ڑ میں بھا رت کی خفیہ ایجنسی را اپنے ایجنٹو ں کو شامل کر دیگی۔ جس سے پاکستا ن کے اہم اور انتہا ئی حسا س راز لیک ہو نے کا خطرہ ہے اس کے علا وہ’’ را‘‘ پا کستا ن کے پنجا ب میں اپنا وسیع نیٹ ورک قا ئم کرسکتی ہے، لیکن ن لیگ جس نے ہمیشہ بھا رت کے معا ملہ پر محبت کی پینگیں بڑھا نے کا کو ئی مو قع ہا تھ سے نہیں جانے دیا۔

 وفا قی حکومت اپنے قر یبی چہیتے صد یق الفاروق کو متر وکہ وقف املا ک کا چیئر مین بنا ر کھا ہے اس بو رڈ کے تحت سکھ یو نٹی کی وسیع وعر یض جا ئید اد اراضی مو جو د ہے جس کا انتظام متر وکہ وقف املاک کرتا ہے۔بو رڈ کے تحت سکھو ں کے جد ید تعلیم دینے کے لیے پا کستان کی سر زمین پر گو رو نا نک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی کے قیام کا منصو بہ بنا یا گیا اس منصو بے کا مقصد کمیونٹی کے اکا بر ین کی تعلیما ت اور گورمکھی زبا ن کی ریسر چ کو آ گے بڑھانا ہے لیکن پاکستا ن کے اس منصو بے کے ذریعے بھا ر ت اپنے مذموم مقا صد حاصل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھا رتی خفیہ ایجنسی را سکھو ں کو استعما ل کر کے پا کستا ن گو رو نا نک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی کی تعمیر کیلئے فنڈ نگ کر سکتی ہے۔اس لیئے سیکو رٹی ایجنسیو ں نے ابھی تک یو نیو رسٹی کے قیا م کی کلیر نس نہیں دی لیکن اس کے با وجو د حکو مت بضد ہے کہ وہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد نومبر میں رکھے گی ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی اس یو نیورسٹی کے لئے کوشش کی لیکن سیکورٹی اداروں کی جانب سے تخفظات کے بعد اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا ۔اس حوالے سے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے جہان پاکستان کو بتایا کہ ماضی میں سیکورٹی ایجنسیز نے اس یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کی ہو گی لیکن انہوں نے تمام اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کر کے انکی غلط فہمیاں دور کر دی ہیں جس کے بعد کسی سیکورٹی ایجنسی کو اس منصوبے پر کو ئی تحفظات نہیں ۔اس لئے حکومت نومبر میں گورو نا نک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے گی۔