ڈیرہ بگٹی : بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمداغ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ڈیرہ بگٹی : بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43فراریوں نے براہمداغ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43 فراریوں نے براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان فرنٹیئر کورکا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43 فراریوں نے براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا۔ فراریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے براہمدغ کے بھارت سے میل ملاپ بڑھا کر پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے پر ہتھیار ڈالے۔