بول نیٹ ورک، ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز، رنگارنگ تقریب کی جھلکیاں

بول نیٹ ورک، ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز، رنگارنگ تقریب کی جھلکیاں

 کراچی (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) بول نیٹ ورک نے ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان اور ڈاکٹر عامرلیاقت نے ادا کئے۔ ٹرانسمیشن میں بول سے وابستہ سینئر صحافیوں نذیر لغاری، فیصل عزیز اور عامر ضیاء کے علاوہ بول انٹرٹینمنٹ کے صدر و سی ای او معروف اداکار نبیل اور دیگر اینکرپرسنز و مہمانوں نے شرکت کی۔

بول کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن ہی ریٹنگز کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے اور بول کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کو عوام نے بے حد سراہا کیونکہ بول نے روایتی نیوز چینلز کی طرح سنسنی خیزی اور منفی چیزوں کی بجائے پاکستان کی مثبت چیزوں کو ہائی لائٹ کیا اور دینا کو بتادیا کہ پاکستا ن جیسا عظیم ملک نہ کو ئی ہوسکتا ہے اور نہ ہوگا۔

پاکستان میں ہر قسم کے موسم ، گہرے سمندر، بلند ترین پہاڑ، چولستان، ریگستان اور بارانی علاقوں کے علاوہ وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات، سونا اگلتی زمیں، زمین اور پہاڑوں کی تہہ میں چھپے تابنے، سونے، تیل اور دیگر قیمتی معدنیات کے چھپے خزانے ، نمک کی دنیا کی دوسری بڑی کان ، دنیا کے بہترین تقریح مقامات، آبشار، جھیلیں، لہلاتے اور ہرے بھرے کھیت ، ذائقے کے لحاظ سے دنیا کے بہترین فروٹ اور چاول ، کاٹن ، اناج اور سبزیوں کی پیداوار میں پاکستان نہ صرف خود کفیل بلکہ ایکسپورٹ کرنیوالے ملکوں میں شامل ، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی ، پاکستان فوجی طاقت کے حوالے سے چھٹا بڑا دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت، پاکستان کے ڈاکٹرز ، انجینئرز، سائنسدان اور اکنامک اور آئی ٹی ایکسپرٹس دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

پاکستان کسی بھی لحاظ سے دنیا کے کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ان سب کے باوجود ہم پیچھے کیوں ہیں ہم نے مل کر ان سوالوں کے جواب تلاش کرنا اور پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک عظیم ملک کے طور پر متعارف کروانا اور پاکستان کا وہ امیج دنیا کو دکھانا ہے جو حقیقی معنوں میں پاکستان ہے ۔ بول کا عزم ہے کہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر کرنے کے ساتھ ایک کرو ڑ بچوں کی فری معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے ۔

1