پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کو کچلنے کا حتمی فیصلہ

پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کو کچلنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد ،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ لیکس کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کو حکومت نے کچلنے کیلئے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹریننگ پولیس لائن شروع کرادی گئی۔آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسروں کی جانب سے تمام تھانوں ،ڈی پی ڈی ،ریارو حتیٰ کہ سویلین پولیس ملازمین کو بھی پولیس لائن میں خصوسی تریننگ دی جارہی ہے،جس میں انہیں شیلنگ ،ہوائی فائرنگ ،خوف و ہراس پھیلانے کے طریقہ کار ،راستون کی بندش لاٹھی چارج ،اہم شخصیات کی پکڑ دھکڑ سمیت دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے جدید طریقہ کار پر ایک ہفتہ پر محیط ریہرسل کرائی جارہی ہے اور اس ٹریننگ کو پولیس نے (اینتی رائٹس ڈرل کورس )کا نام دیا گیاہے۔احتجاج کو روکنے کی ڈائریکٹ وزیراعظم ہاوس سے ہدایات جاری ہوئی ہے۔