ڈان کی خبركے پیچھے وزیراعظم کےعلاوہ دیگر 4 کون؟ اعتزاز احسن نے نام بتا دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے كہا ہے كہ انگریزی اخبار كی سٹوری كے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انگریزی اخبار كی اسٹوری كے پیچھے پانچ دماغ ہیں جن میں پرویز رشید، اسحق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں، ان دماغوں نے مل كر فیصلہ كیا كہ یہ اسٹوری فیڈ كرنی ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سٹوری کے لیے ڈان اخبار كو اس لیے منتخب كیا گیا كہ عالمی سطح پر پیغام پہنچ جائے جب کہ اسٹوری فیڈ كرنے میں پرویز رشید كی بجائے چوہدری نثار كا كردار لگتا ہے۔