پانامہ اور بہامالیکس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ۔۔

پانامہ اور بہامالیکس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پانامہ اور بہاما لیکس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پانامہ اور بہامہ لیکس میں ملوث افراد کےخلاف کاروائی کے امور پر غور کیا گیا ۔

اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت خزانہ ،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیئر مین ایف بی آر نے بتا یا کہ پاکستان میں 600کمپنیوں میں سے 155افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔پانامہ لیکس میں 270کمپنیاں اور 444لوگ جبکہ بہاماس لیکس میں 150پاکستانی ملوث ہیں۔