حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، تیاری کیساتھ نکل رہے ہیں۔ عمران خان کا واضح اعلان

حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، تیاری کیساتھ نکل رہے ہیں۔ عمران خان کا واضح اعلان

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی لینے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کرپٹ ٹولے نے تمام اداروں کو غلام کرلیا ہے، میں کرپٹ ٹولے سے غلامی نہیں کرسکتااور یہ کہہ کر خاموش بھی نہیں رہ سکتا کہ سڑکوں پر نکلنے سے انتشار پھیلے گا، بھیڑ بکریوں کی روش نہیں اپنانی ، نوازشریف چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی اب تک نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود فریحہ میں گفتگو، کہتے ہیں اب احتساب لے کر رہیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں کے متضاد بیانات اسلئے ہیں کہ نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں، تمام ادارے اس وقت نوازشریف نے کنٹرول کیے ہوئے ہیں، ہمیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا، اسلئے ہم روڈ پر آئے ہیں۔ یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ ایک وزیراعظم کی اربوں کی کرپشن پکڑی جائے اور نہ ہی وزیراعظم کہہ کر بھی خو د کواحتساب کیلئے پیش نہ کرے، ادارے بھی احتساب نہ کریں ۔ اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’ وہ دن گئے جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے ‘‘ ۔ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، دن بدل گئے ہیں،لوگوں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے ، ہم تیاری کیساتھ نکل رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی27دسمبر کی کال کا یہ مطلب ہے کہ ہم کچھ نہیں سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ رشتے والے بات میرے منہ سے غلط نکل گئی میں نے یہ کہنا تھا کہ طاہرالقادری دلہن کی طرح روٹھ گئے ہیں۔ مجھے ان کے روٹھنے کی وجہ بھی نہیں معلوم ہے۔