روسی لڑکی سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک

روسی لڑکی سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک

روس (فارن ڈیسک ) ایک روسی لڑکی بالکونی پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش میں نیچے گر کر ہلاک ہو گئی ہے۔

12 سالہ اوسانکا بی 17ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی ریلنگ پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انھوں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی کے لیے جا رہی ہیں لیکن اس کی بجائے بالکونی میں پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق اوسانکا نے تصویر لینے کے بعد اسے اپنی سہیلی کو بھیج دیا، لیکن اس کے بعد توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر گییں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی دوست نے محسوس کیا کہ تصویر خطرناک جگہ سے لی گئی ہے اور انھوں نے اوسکانکا کو فون کرنے کی کوشش کی۔ جب جواب نہیں ملا تو انھوں نے تصویر اوسکانکا کی ماں کو بھیج دی۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایک راہگیر نے اوسانکا کی لاش کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔