پاکستانی فلم میکر انڈیا سے اچھی فلمیں بنانے کی کوشش میں ہیں

پاکستانی فلم میکر انڈیا سے اچھی فلمیں بنانے کی کوشش میں ہیں

لاہور (شوبز ڈیسک )  پاکستان میں اعلیٰ معیار کی فلمیں بننے لگیں، ماضی اور آج کی فلم میکنگ میں بہت تبدیلی آچکی۔ کردار ہی فنکار کی پہچان بنتا ہے، اسی لیے اسکرپٹ اور کردار سے مطمئن ہوئے بغیر کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ صنم سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم بین سمجھدار ہوچکا وہ انٹرٹین کے ساتھ کچھ نیا دیکھنا چاہتا ہے۔ اسی لیے فلم میکرز کو ہر بار پہلے سے زیادہ محنت اور پیپرورک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کامیڈی ، ایکشن ، رومانٹک  سمیت ہر قسم کی فلم بننی چاہیے، وقت کے ساتھ باکس آفس کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں  پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی اکثریت ناتجربہ کار ہونے کے باوجود فلم بینوں کے لیے  ہر بار کچھ نیا لے کر آرہے ہیں۔