آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم خیر سگالی دورہ پر لاہور پہنچ گئی

آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم خیر سگالی دورہ پر لاہور پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم خیر سگالی دورہ پر لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم پاکستان آرمی کے علاوہ پی سی بی انڈر21 ٹیم کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، آسٹریلوی ٹیم کا پہلا میچ بدھ کو لاہور کور کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بیٹل ایکس گراؤنڈ شامی روڈ میں شیڈول ہے، مہمان خصوصی کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ہوں گے، کپتان کریگ ہولمز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آ کر بہت پر جوش ہیں اورتوقع ہے کہ کافی سخت کرکٹ مقابلے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آ رمی کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ گزشتہ روز لاہور پہنچ گیا۔ مہمان ٹیم اپنے قیام کے دوران لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ پاکستان آرمی ٹیم کے خلاف بیٹل ایکس گراؤنڈ شامی روڈ میں 19اکتوبرکوکھیلے گی۔

دوسرا میچ پاکستان انڈر 21 ٹیم کے ساتھ 21 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ تیسرا میچ 22 اکتوبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی آرمی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں انڈریو ہاروے، رابرٹ مارام، مارک بروکس، مارک براؤن ، بیو رائٹ(نائب کپتان)، تھامس گلمؤر، ٹموتھی ڈیوٹ، مائلز رالنگ، گریگ ہولمز (کپتان)، البرٹ ڈیوی، ٹیرنس فلیرٹ اور نکولس براؤن شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں کرنل آرون لمبارٹ، لیفٹیننٹ کرنل مائیکل بلڈو، کیپٹن انتھونی پورٹن،کارپورل آئن چیٹن، سائمن ٹکیکوسکی اور جہانگیر عباسی شامل ہیں۔