خبر لیک کرنے والے نے فوج کو اعترافی بیان دے دیا، کون اہم شخص گرفتار ہونے والا ہے ؟

خبر لیک کرنے والے نے فوج کو اعترافی بیان دے دیا، کون اہم شخص گرفتار ہونے والا ہے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز میں شائع قومی سلامتی سے متعلق خبر آج کل پاکستان میں سب سے زیادہ بحث لانے والی خبر بن چکی ہے۔ آئے روز نیوز چینلز پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں ۔

اسی متناظر میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے معروف صحافی غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ متنازعہ خبر کے معاملے پر ایک حکومتی شخصیت نے پاک فوج کے سامنے اعتراف کر ی لیا ہے۔ جس پر اب آرمی ایکٹ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ اس معاملے پر ملوث ان کے موٹے موٹے بندے پکڑ کر لے جانے ہیں اور یہ لوگ بس دیکھتے ہی رہ جائینگے۔ اس شخص نے کہا ہے کہ میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ یہ سارا کام فلاح شخص کیا ہے۔ فوج کچی گولیاں نہیں کھیل رہی۔ معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عدالت کے ذریعے ڈان گیٹ پر آچکا ہے۔