مودی پاکستان کے اور عمران خان پاکستان کی ترقی کے دشمن, آصف باجوہ

مودی پاکستان کے اور عمران خان پاکستان کی ترقی کے دشمن, آصف باجوہ

ڈسکہ(عارف محمود) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے محمد آصف باجوہ نے کہا کہ مودی پاکستان اور عمران خان پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں

مودی کا پاکستان کو فتح کر نے اور عمران خان کا اسلام آباد کو بند کر نے اور وزرات عظمی کا خواب دیوانے کا خواب ہے دونوں کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا عبرتناک انجام ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیا جائے گا الزام تراشی کی سیاست کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مسلم لیگ (ن)پاکستان کی بقاء کے لیئے پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑرہی ہے اور ملک کا بچہ بچہ یہ بات جانتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے الحاج محمد عارف باجوہ جنرل کونسلر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اگلے سال توانائی بحران کا جڑسے خاتمہ کردے گی جس سے پاکستان کا چپہ چپہ روشن ہو جائے گا اور شہر جگمگا اٹھیں گے زراعت اور صنعتی شعبوں کے لیئے وافر بجلی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے شور شرابہ کر نے والے منہ میں انگلیاں دباتے نظر آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک و قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت ہر صورت یقینی بنائے گی اور اس میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی