دیوالی سے قبل ہندو ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

دیوالی سے قبل ہندو ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

میرپورخاص (فرحان منہاج) سندھ حکومت کا احسن اقدام، ہندؤں کے مذہبی تہوار دیوالی سے قبل ہندو ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  جس کی کاپی تہلکہ ٹی وی نے حاصل کرلی۔

سندھ حکومت نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندوؤں مذہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو پیشگی تنخواہ اور پینشن دینے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔  واضح رہے کہ دیوالی کا تہوار 30 اکتوبر کو منایا جارہا ہے۔

سانحہ کارساز کی یاد کے موقع پر نکالی جانیوالی ریلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی اس سال دیوالی کی رسم دھوم دھام سے منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ پڑوس ملک کو ایک پیغام مل سکے کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں۔

sindh-govt-copy