نواز حکومت نے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 12کھرب روپے اکٹھے کیے

نواز حکومت نے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 12کھرب روپے اکٹھے کیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز نے گزشتہ تین سال کے دورحکومت میں پٹرولیم مصنوعات کے صارفین سے جنرل سیلزٹیکس(جی ایس ٹی) اور کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 12 کھرب روپے اکھٹے کیے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی مدمیں 11 کھرب 35 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ ان مصنوعات پر کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 65 ارب روپے اکھٹے کیے گئے، موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال 14-2013 میں جی ایس ٹی کی مد میں 361 ارب روپے، مالی سال 15-2014 میں 421 ارب روپے وصول کیے گئے، اسی طرح مالی سال 14-2013 میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 15 ارب روپے، مالی سال 15-2014 میں 22 ارب جبکہ مالی سال 16-2015 میں 29 ارب روپے وصول کیے گئے۔