شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ناکام

جنوبی کوریا (فارن ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

 ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس میزائل کو رواں برس آٹھ بار ٹیسٹ کیا گیا تاہم یہ صرف ایک بار ہی کامیاب رہا۔ اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ میزائل اگلے برس تک آپریشنل ہو سکتا ہے۔