جاپان نے پاکستان کو بڑااعزاز دے دیا۔

جاپان نے پاکستان کو بڑااعزاز دے دیا۔

ٹوکیو(تہلکہ ٹی وی) پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔جاپانی میگزین ایشین ریویو نے معاشی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کوایشیا کا اگلا انجن قرار دے دیا۔

جاپانی میگزین ایشین ریویو میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان معاشی بنیادوں پر مستحکم ہورہا ہے۔میگزین نے برکس ممالک کے بعد دنیا کی گیارہ اہم طاقتوں میں دنیا کی چھٹی بڑی آبادی والے ملک پاکستان کی شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ملک میں نوجوان افرادی قوت کی نشاندہی کرتے ہوئے جاپانی میگزین میں لکھا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان نسل آئندہ چالیس سے پچاس سالوں کے لئے پاکستان کی بہترین ورک فورسز بن کر معیشت کو مضبوط کرے گی۔