ٹوبہ ٹیک سنگھ، نامعلوم افراد 7 گدھوں کو ذبح کرکے گوشت لے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ، نامعلوم افراد 7 گدھوں کو ذبح کرکے گوشت لے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سعود احمد بیوروچیف) نواحی 477 ج ب آلووال میں نامعلوم ملزمان سات گدھوں کی کھالیں اتار کر گوشت بھی لے گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ صدر کے نواحی گاوں 477ج ب میں نامعلوم ملزمان رات کے اندھیرے میں گاوں سے سات گدھوں چوری کرنے کے بعد ذبح کرکے ان کے کھالیں اتار کر فرارہوگے۔

مذکورہ گاؤں کے محنت کشوں نے اپنے گدھے گاؤں کے باہر باندھ رکھے تھے جوکہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں چوری کرکے گاوں کے باہر وایرنے میں لے گئے جہاں گدھوں کو ذبح کرکے ان کی کھالیں اتار لیں اور گوشت وہیں چھوڑ کر کھالیں لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔