اینکرپرسن صائمہ کنول پر ایف سی گارڈ کا تشدد، صحافی برادری سراپا احتجاج

اینکرپرسن صائمہ کنول پر ایف سی گارڈ کا تشدد، صحافی برادری سراپا احتجاج

کراچی (کنول زہرا) کراچی کی آواز کی اینکر صائمہ کنول پر نادرا آفس باظم آباد میں کوریج کے دوران ایف سی گارڈ کا تشدد، واقعہ کا مقدمہ نمبر/16/166 گلبہار تھانے میں نادرا اور کیخلاف درج کر لیا گیا۔

صحافی برادری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اینکرپرسن صائمہ کنول کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ایف سی گارڈ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے، جس کا مقصد وہاں پر موجود ہجوم کو منتشر کرنا تھا۔

صائمہ کنول ایف سی گارڈ کے خواتین کے ساتھ ناروا رویے پر پروگرام کراچی کی آواز میں گفتگو کررہی تھیں۔